Israil and pakistan current affair

/strike>گزشتہ چند روز سے سعودی عرب کے بعد اب پاکستان پر بھی پروپگنڈہ چل رہا تھا لوگوں کا کہنا تھا پاکستان اسرائیل سے تعلقات قائم کر رہا ہے یہ خبریں نہ صرف اسرائیلی میڈیا بلکہ پاکستان میں بھی بہت گردش کر رہی ہیں۔ حق تو یہ تھا کہ ہم کسی دوسرے سے سوالات کرنے کی بجائے خود سے ہی سوالات کرتے کہ جب کیا ایسا ہونا ممکن ہے ہم ملک دشمنوں کی سنی سنائی پہ چل رہے ہیں لیکن نہ ریاست پہ بھروسہ ہے نہ ہی پاکستان کے محافظوں پہ؟ یہ چاہ کر ہی ممکن نہیں چاہے ایسا چاہنے والا کوئی بھی ہو"۔ اب آپ تاویل بھی مانگیں تو کئی تاویلیں دے دوں مگر ایک بات ہی سمجھ لیں کہ پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا اور باقی مسلم ریاستیں pakistan and israili affair گریٹر اسرائیل کا حصہ بن گئیں تو " اسلام" کی لڑائی کون لڑے گا اگر کوئی اسلام کی لڑائی نہیں لڑے گا تو غزوہِ ہند اور حضرت امامِ مہدی کی مدد کے لیے جانے والے لشکروں سے متعلق کسی بھی حدیث مبارکہ یا بشارت کا کوئی وجود باقی رہتا ہے، ہم سب کا کوئی وجود با TVنہیں رہتا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ نہیں ناں تو مطلب سب ختم ؟ میرے پیارو ریاستِ پاکستان کا ایک روحانی پہلو بھی ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے جسے جاننے کی ضرورت ہے اور وہ پہلو آپکو گہرائی میں جھانک کر ہی ملے گا تب آپکو نظر آئے گا کہ اس ریاستِ پاکستان اس مملکتِ خدادا کی جڑوں میں ایسی طاقتیں کارفرماہیں جنہیں اللہ کی مدد حاصل ہے ، ایک طرف ایک شیطانی طاقت وجود پا رہی ہے ایک جانب رحمانی ریاست اُبھر رہی ہے ۔ دوسری بات کہ آئی ایس آئی کے چیف کا اسرائیل جانے کی بات کہنا ہی بڑی جہالت ہے دنیا میں پاک فوج کے دو ہی بڑے دشمن ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے سرتوڑ کوشش کی تھی، پاکستان میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سپانسربھی یہی تھے یعنی بھارت اور اسرائیل۔ بالفرض آئی ایس آئی کے چیف کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا ہوتے تو میرا نہیں خیال کہ ہمیں ایٹم بم بنانے، اتنی فوج کھڑی کرنے، شہادتیں دینے ، عالمی بلیک میلنگ کا سامنا کرنے کی، دفاعی بجٹ رکھنے، اسلحے اور میزائیلوں کا ڈھیر لگانےکی کوئی ضرورت تھی، اتنی دہائیوں سے ہمیں کیا ضرورت تھی جنگیں اور لڑائیاں لڑنے کی، اپنے اپنا ایک بازو یعنی مشرقی پاکستان گنوانے کی ۔ اگر آئی ایس آئی یا پاک فوج کی خواہش ہوتی اسرائیل سے تعلقات بنانے کی تو دہائیاں پہلے یہ ہوجاتا۔ جس فوج کے سخت جان کمانڈوز یعنی ایس ایس جی کے ٹریننگ ایریا میں داخلے پہ ہی انہیں انکا مقصد بتایا جاچکا ہو کہ یروشیلم اور سری نگر انکی منزلیں ہیں ایسے میں وہ فوج کیسے اسرائیل کو تسلیم کرنے خواہاں ہوگی۔ اگر آئی ایس آئی نے اس وقت اسرائیل سے یارانہ نہیں نبھایاجب ہمارے حکمران نواز، بےنظیر، فضل رحمان اسرائیل وفود بھیج رہے تھے تو آج بھی نہیں کرے گی اسرائیل سے یارانہ۔۔۔ اس وقت جب حکمران چھپ چھپ کر اسرائیل کی گود میں بیٹھے تھے تب اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا گیا تو اب بھی نہیں کریں گے یہ وعدہ رہا ان شاءاللہ۔ احادیث مبارکہ میں ہمارے پیارے نبی ﷺ نے فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ دجال کے آنے سے کچھ سال شدید مکروفریب کے ہونگے۔ تو میرے پیارے ہم کیوں نہیں سمجھ پا رہے کہ یہ دجل وفریب کا کھیل شروع ہو چکا ہےآگے چل کر ایسا ایسا ایسا ایسا پروپگنڈہ ہونے والا ہے کہ آپکے ہوش اڑ جائیں گے تو ایسے وقت میں کیا کریں گے؟ہمارے اندر ایسے گھٹیا بےضمیر لوگ اپنا ایمان بیچ چکے ہیں اور وہ پور ا پورا پورا زور لگائیں گے ایسے ایسے جھوٹ بولیں گے کہ جیسے پاکستان اسرائیل کا حصہ ہی بن چکا ہے جیسے پاک فوج اسرائیل جا کر بیٹھ گئی ہے، جیسے عمران خان اسرائیل جا کر بیٹھ گیا ہے ، جیسے آئی ایس آئی کا ہیڈکوارٹر اسرائیل منتقل ہوچکا ہے، میں آپکو ایک بات بہت واضح کہہ دوں جو ممکن نہیں مگر اپنے یقین کی بات کروں ناں تو کل حکومتِ پاکستان اور افواجِ پاکستان بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کریں پھر بھی میں یقین نہیں کرونگا کہ ایسا ہوسکتا ہے کیونکہ پاکستان کا ظاہر نہیں باطن دیکھیں اس کی باطنی طاقتیں حرکتیں میں آجائیں گی پھر جو ہوگا وہ بتانے کے قابل نہیں مگر اللہ پاک کبھی اس ریاست کو اسرائیل کے مفاد کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا اگر اللہ پاک کو اس ریاست کے چرند پرند سے بھی کام لینا ہوا وہ بھی لے گا مگر شیطانی طاقت اسرایئل کو اسی پاکستان سے ہی مات دے گا ان شاءاللہ۔ پاکستان کے تسلیم کرنے کی بات ہے ناں اگر ایسا ہوگیا تو میں قیامت کے روز آپ سب کو جواب دے ہونگا یہ وعدہ رہا بس اس سے ذیادہ نہ کھلوائیں، کیوں ظاہری پروپگنڈہ کے پیچھے بھاگ رہے ہو یار ، کیوں اپنی ریاست کا دفاع کرنے کی بجائے اپنی سیاست کھیل رہے ہو، اسرائیل سے نہیں ہے ہماری دنیاوی لڑائی وہ اپنے مذہب کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور ہم مسلمان اپنی سیاست کی ، یہ ایمان کی لڑائی ہے یہ حق و باطل کی لڑائی ہےآخرکیسے سمجھ آئے گی آپکو۔جب سب کچھ کھل بھی چکا ہے کہ بھارت اور پاکستان دشمن طاقتیں پاکستان کے خلاف پوری دنیا میں پھیل کر پروپگنڈہ کر رہی ہیں اور ہم پھر بھی اسی پروپگنڈہ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اس پہ بھی سیاست کر رہے ہیں کیونکہ اپنی آخرت خراب کررہے ہیں کیوں اللہ کی ناراضگی مول لے رہے ہیں کیونکہ اپنے ہی مذہب کے خلاف پروپگنڈہ کا حصہ بن رہے ہیں، کیونکہ بےضمیر لوگوں کی سنی سنائی پہ یقین کرلیتے ہیں خدارا اپنے اندر یقین کی طاقت پیدا کریں ورنہ آنے والا پروپگنڈہ آپکو جھنجوڑ کے رکھ دے گا۔ یہ یقین رکھیں گے پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتاورنہ پاکستان کا اپنا وجوداپنا نظریہ "صفر" رہ جائے گا اس کے بعد بھی کسی کو یقین نہیں تو اللہ پاک ہی ہدایت دے رہے بےچین، مارے دیوار سے ٹکریں ، یہ بےچینی یہ مایوسی اسکی اپنی ریاست سے بغاوت اور غیروں پہ یقین کی سزا ہے۔ اللہ کی نصرت و حمایت بے شک مومنوں کے ساتھ ہے ان https://www.beykaartv.com/2020/12/jewish-victory-over-muslims.html?m=1
https://www.beykaartv.com/2020/05/hgde.html?m=1

Post a Comment

0 Comments